خواجہ آصف کی تنقید:سپیکرکا تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی کڑی تنقید کے بعد ایاز صادق نے اس معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھاہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں اسپیکر نے مؤقف اپنایا ہےکہ میرا تنخواہوں کے معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے، بےشک میری تنخواہ مت بڑھائیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے۔

سپیکرآفس کے مطابق تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا ہے سپیکر کا نہیں ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہاسپیکر ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز  کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے