سانحہ سوات: ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل ،انکوائری شروع

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل کرکےواقعےکی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کے حکم پرانکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پرناقص کارکردگی پرمتعدد افسران معطل کردے گئے جن میں اسسٹنٹ کمشنربابوزئی بھی شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے اور اے ڈی سی ریلیف  پیشگی انتظامات نہ کرنے پرمعطل کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ریسکیو1122کےضلعی انچارج کو بھی فوری معطل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ جاں بحق افراد کے ورثاکو فی کس 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

دریائے سوات کا سیلابی ریلا 17 سیاحوں کو بہا لے گیا، 9 افراد جاں بحق اور  4 کو بچالیا گیا جبکہ چار کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق صبح ناشتے کے بعد سیاحوں نے تصویریں لینے کے لیے دریا کے خشک حصے کا رخ کیا۔

 اچانک بے رحم موجوں نے گھیر لیا ، لوگ جان بچانے کے لیے ٹیلے پر چڑھ گئے، مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن دریا کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ کوئی اس کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔لوگوں کو بچانے کی مقامی افراد کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں، ڈوبنے والوں میں 10 کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک سوات کا رہائشی تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے