ناکامی کے بعد نئے مرحلے کی منطق، بھارت کی طرح اسرائیلی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔
اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔
This is no surprise. It is difficult for Israel to accept that the myth of its military superiority was shredded in the 12 Days Operation.
Reminds of #OperationSindoor where India declared a ‘Pause’ in the four days operation.
In both cases, the two sides will prepare for the… https://t.co/MImSsJ36VH— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) June 25, 2025
پرواین سواہنے نے ایران اسرائیل جنگ کا موازنہ پاک بھارت جنگ سے کیا اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری کا اعلان بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد کیے گئے اعلان کی یاد دلاتا ہے جس میں ‘آپریشن سندور’ کے اگلے مرحلے کی تیاری کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں، دونوں فریقین اب آپریشن کے اگلے دور کی تیاری کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں