ایران نے قطر ، بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر حملہ کردیا
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے پہلے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے خطے کی صورتحال کے باعث اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام قطر کے رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں