ٹوکیو اولپمکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی: ارشد ندیم

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ  ٹوکیو اولپمکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے مسترد کر دیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فخر پاکستان ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار دوسرے ملکوں سے  پیشکش کی گئی کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمیئن بھی بنائیں گے مگر میں نے انکار کر دیا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمئین بنیں گےاور  پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ وہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے