امریکہ ،اسرائیل کی خامنہ ای کو قتل کی دھمکیوں پر پیوٹن کا ردعمل ۔؟
روسی صدر پیوٹن نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیوں پر تبصرے سے گریز کیا۔
روس میں جاری سالانہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کسی پر کچھ مسلط نہیں کررہا مگر ہم اس بارے میں بات کررہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جائے۔
رپورٹ کے مطابق جب روسی صدر سے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی گئی قتل کی دھمکیوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں