شکارپور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شکار پور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق  واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتاہے تاہم لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے