کوئٹہ : کلی منگلا بم دھماکے میں قبائلی رہنما بھائی سمیت شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں دھماکے سے 2 افراد شہید،7زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا بم دھماکا ہوا ہے، دھماکا قبائلی رہنما عبدالسلام بازنی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہیدا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہدا میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی شامل ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے