پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز قرار
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے صونے میں ہونے والی حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخواست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، پاکستان میں اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کاکہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت میں کمی کیلئے شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔پنجاب کے ہرہسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں