شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
مادر وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف کی نماز جنازہ لاہور گریژن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
پرائم منسٹر آفس سے جاری علامیے کے مطابق شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات، اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام اور شہید کے لواحقین نے جنازے میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو وزیراعظم کو بجھوادوں گا، آرمی چیف
اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کی غیر متزلزل لگن اور بہادری کی ایک اور شاندار مثال ہے، جنہوں نے اپنے پیارے وطن کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔
لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کو قوم کے لیے ان کی عظیم قربانی کے اعتراف میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں