بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے2024میں 101کشمیری شہید،3492افراد گرفتار کیے
سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایاہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دوکشمیریوں کو شہید کردیاہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں