بھارت میں مہا کمبھ میلہ ، لاکھوں افراد کی شرکت
بھارت کے شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں جاری مہا کمبھ میلہ کے دوران لاکھوں افراد نے ٹھنڈے پانی میں غسل کر کے اپنے گناہوں سے نجات اور ابدی نجات کی دعا کی۔
مہا کمبھ میلہ ہر 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے اور اسے دنیا میں انسانوں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے۔ اس دوران دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مند سنگم پر غسل کرتے ہیں ۔ سنگم وہ جگہ ہے جہاں ہندو عقیدے کے مطابق مقدس دریا گنگا، جمنا اور اساطیری دریا سرسوتی ملتے ہیں۔ ہندو عقیدے کے مطابق مہا کمبھ میلے کے دوران غسل گناہوں سے نجات اور زندگی و موت کے چکر سے آزادی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری، اہم نکات پر خاطر خواہ پیشرفت
حکام کے مطابق میلہ پرامن طریقے سے جاری ہےاب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ 2 کروڑ سے زائد افراد غسل کر چکے ہیں۔

کمبھ میلے کی ابتدا ہندو روایت سے ہوتی ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ دیوتا وشنو نے امرت کے سنہری گھڑے کو شیاطین سے چھینا تھا۔ 12 دن تک جاری رہنے والی اس آسمانی لڑائی کے دوران امرت کے چار قطرے زمین پر گرے، جو پریاگ راج، ہردوار، اجین اور ناسک کے شہروں میں ہیں۔ ان شہروں میں باری باری ہر تین سال بعد کمبھ میلہ منعقد ہوتا ہے۔
بارہ سال بعد آنے والے میلے کو مہا کمبھ میلہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا وقت انتہائی مبارک سمجھا جاتا ہے اور یہ سب سے زیادہ ہجوم کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں