گنگارام اسپتال کی سوشل ویلفیئر آفیسر کا جعلی دستخط سے لاکھوں بٹورنے کا انکشاف

لاہور کےگنگارام اسپتال کی سوشل ویلفیئر آفیسر کا جعلی دستخط کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے مراسلے نے لاکھوں کی جعلسازی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے مراسلے میں بتایاگیا ہےکہ سوشل ویلفیئر آفیسر سمانیہ اختر 2 سال سے بیت المال کی رقم بٹورتی رہیں، سمانیہ اختر آؤٹ ڈور پرچی پر جعلی دستخط اور جعلی اسٹیمپ لگاتی رہی جن مریضوں کے نام سے ادویات خریدی گئیں، مریضوں کو ان کی ضرورت نہ تھی۔

مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہےکہ آؤٹ ڈور پرچی پر 26 مریضوں کے نام پر ادویات لکھ کر خریدی گئی ہیں جب کہ آؤٹ ڈور پرچیوں پر ڈاکٹر سیف الرحمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

دوسری جانب ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کے جعلی دستخط کیے گئے اور اسٹیمپ بھی جعلی لگائی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ادویات کی مد میں 26 لاکھ 66 ہزار 850 روپے نکلوائے گئے لہذا ایم ایس گنگا رام اسپتال 2 سال میں نکلوائی گئی رقم کی تحقیقات کروائیں۔

اے ایم ایس گنگا رام ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ سمانیہ اختر کنٹریکٹ پر ملازم ہے اور سوشل ویلفئیر کے کئی افسران اس طرح کی جعلسازی میں ملوث ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے