صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کر دیا ، اسلامی ممالک کی مذمت
صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ملکوں نے مسترد کر دیا۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کئے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن ، شام ، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ سعودی عرب کے علاوہ فلسطین، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا، لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ بے قابو، دو افراد ہلاک
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور انتہا پسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔ دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں