مقبوضہ کشمیر میں ہرطرف چھائی قبرستان جیسی خاموشی کو امن کا نام نہیں دیا جاسکتا، محبوبہ مفتی
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ہر طرف چھائی قبرستان جیسی خاموش کی ہرگز امن کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے والد مفتی محمد سعید کی نویں برسی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواہ وہ ریزرویشن کا مسئلہ ہو یا پھر سیٹلائٹ ٹائون شپ یا ریل منصوبے کیلئے اراضی کے حصول کا معاملہ مقامی برادریوں کو کہیں پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فورسز نے2024میں 101کشمیری شہید،3492افراد گرفتار کیے
محبوبہ مفتی نے علاقے کی کھوئی ہوئی شناخت اور وقار کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن سے لوگوں کے دکھوں کا مداوا ہوسکے۔انہوں نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سرینگر مظفرآباد روڈ، پونچھ-راولاکوٹ روڈ اور جموں سیالکوٹ روڈ جیسے اہم تجارتی راستوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں