پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار،پائلٹ شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شہر رسالپور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ رن وے کی دیوار کے قریب کھیتوں میں جاگرا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔پولیس نے بتایا کہ ریسکیو 1122، پاک فضائیہ اور آرمی کی ایمبولنس اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تربیتی طیارے کا ملبہ رن وے کے قریب موجود ہے جسے سیکورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں