نئے سال کا آغاز، سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کراچی: نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمت میں کمی
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں