سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے
لاہور:سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : میلبرن ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی
پی سی بی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سابق کرکٹر ارشد پرویز کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔ ارشد پرویز نے 1978میں انگلینڈ کیخلاف 2ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،ارشد پرویز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14ہزار986رنز سکور کئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں