کوئٹہ،مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے شہر کا بڑا حصہ گیس کی فراہمی سے محروم ہوگیا۔
فائر بریگیڈ انچارج کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے بعد مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ڈیلیوری رائیڈر پر مبینہ تشدد، 2 خواتین پولیس اہلکار معطل
قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں