وزیراعظم کا امن و امان کے اقدامات پر اظہار اطمینان
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی:مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے، رانا ثنااللہ
اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں