قطر نے 13 سال بعد دمشق میں سفارتخانہ کھول لیا
قطر نے تقریباً 13 سال کے بعد ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔ سفارتخانے کی عمارت میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران قطری پرچم بلند کیا گیا۔
قطر کا سفارتخانہ دوبارہ کھلنے پر شام کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔قطر نے جولائی 2011 میں بشار الاسد حکومت کے حامیوں کے حملوں کے بعد دمشق میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ 25 سال تک شام میں بشار الاسد 8 دسمبر کو دمشق پر مخالف گروپوں کے قبضے کے بعد روس فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ایردوان کا داعش اور کرد دہشت گردوں کو قیادت سمیت جلد ختم کرنے کا اعلان
اس کے ساتھ ہی بعث پارٹی کا 1963 سے قائم اقتدار بھی ختم ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں