کرم کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع
ضلع کرم کی صورتِ حال پر پشاور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکریٹری کے پی، آئی جی اور متعلقہ اراکینِ شریک ہیں۔
اجلاس میں کرم میں قیامِ امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء کو کرم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس کو گرینڈ جرگے کی طرف سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں کرم میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے فیصلے کیے جائیں گے اور پائیدار امن کے لیے حکمتِ عملی وضع کی جائے گی۔ علاقے میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے بھی پیش رفت کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں