تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود حج کیلئے ہدف سے 7ہزار درخواستیں کم وصول ہونے کا انکشاف
سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں دینے والے تمام افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ رواں سال سرکاری حج اسکیم میں تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود ہدف سے سات ہزار کم درخواستیں حاصل ہوئیں۔
تیسری مدت ختم ہونے تک شہریوں کی جانب سے 28 ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں، جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : حج درخواستوں کی وصولی 18 نومبر سے ، فیس کتنی جمع کرانی ہوگی ؟
سات ہزار کا کوٹہ رہ جانے پر وزارت مذہبی امور حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر غورکیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں