حکومت کا بڑافیصلہ :راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات

وفاقی حکومت نے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  تعینات کردیا۔راشد محمود لنگڑیال کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔گریڈ21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہےتھے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا  تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ذرائع کا بتانا تھا کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر  امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے