وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سعودی عرب کے اینٹی نارکوٹکس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،ڈی جی اینٹی نارکوٹکس سعودی عرب میجر جنرل محمد ال قرنی نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔
محسن نقوی نے سعودی ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس سے ملاقات کی،اس موقع پر انسداد منشیات کیلیےدوطرفہ معاونت کے تحت مزید مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کی لعنت مشترکہ چیلنج ہے، کوئی ملک تنہا نہیں نمٹ سکتا،پاکستان سعودی عرب کیساتھ اینٹی نارکوٹکس پرتعاون جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست سے ملاقات ، مدارس بل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں