اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر ایک سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، سلمان اکرم راجہ

پشاور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبرغلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینئر رہنما پی ٹی آئی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھے اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اوربے وقوفی ہوگی، صوبے کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے