برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا پی آئی اے پر برطانیہ کی پابندی ختم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ سیکرٹری کو خط
مانچسٹر: برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پی آئی اے پر برطانیہ سے عائد پابندی کو ختم کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ سیکرٹری کو ایک خط لکھا ہے۔
ناز شاہ نے کہا کہ یورپی ایویشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور اب برطانوی ایویشن اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ پی آئی اے کو برطانیہ سے آپریشن کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خصوصاً بزرگ اور بیمار افراد کو پاکستان جانے کے لیے طویل سفر اختیار کرنا پڑتا ہے۔

ناز شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پی آئی اے کی میت لے جانے کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے کمیونٹی پر اضافی معاشی بوجھ پڑ رہا ہے۔
انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے ٹرانسپورٹ سے گزارش کی ہے کہ پی آئی اے پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو مشکلات سے نجات مل سکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں