یوکرین کی کیترینا سادورسکا نے فری ڈائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
ڈومینیکا کے ساحل کے قریب یوکرینی فری ڈائیور کیترینا سادورسکا نے 82 میٹر (269 فٹ) کی گہرائی تک غوطہ لگا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا ۔ یہ کارنامہ انہوں نے 3 منٹ اور 10 سیکنڈ میں سرانجام دیا۔
یہ سادورسکا کا چھٹا عالمی ریکارڈ ہے ۔ یوکرینی تیراک نے اپنے فری ڈائیونگ میں اپنے 80 میٹر کے ریکارڈ کو چند ہی ہفتوں بعد توڑا ۔ پچھلا ریکارڈ انہوں نے یونان کے شہر کالاماتا میں ہونے والی فری ڈائیونگ ورلڈ چیمپئن شپ میں قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر بابراعظم کا راج
کیترینا سادورسکا نے کہا کہ وہ جنگ زدہ اپنے وطن میں تربیت حاصل نہیں کر سکیں، لیکن اس کامیابی سے انہیں نہایت خوشی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں