راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند رہے گی۔
میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبرسے یکم دسمبرتک بند کی جائے گی۔
راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدراسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔
میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔
پی ٹی آئی احتجاج:راولپنڈی پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں