رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو حسن ابدال میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج کردیا۔
راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنیکا فیصلہ
عدالت نے اعظم سواتی کو تھانہ حسن ابدال ہنگامہ گھیراؤ جلاؤ کیس میں ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ ٹیکسلا ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جج امجد علی شاہ نے ٹیکسلا ہنگامہ آرائی کیس میں اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں