راولپنڈی، موٹر وے ایم ٹو پر گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ
راولپنڈی : موٹر وے ایم ٹو پر گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم گورنر محفوظ رہے۔
موٹر وے ایم ٹو پر نیلا دھلا کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ان کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا ۔
تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہے اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
اطلاعات ہیں کہ گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں