عمران خان کی پارٹی لیڈرشپ سے ملاقاتوں بارے تحریری حکمنامہ
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات بارے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم جاری کیا۔
عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق منگل کو ملاقات کرائی جائے، فیملی کی ملاقات رواں ہفتے منگل کے بجائے جمعرات کو کرائی جائے، آج سے عمران خان ملاقاتیوں کے نام خود دیں گے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے لسٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل لیں گے اور ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کو واٹس ایپ کیا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں