اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 94 ہزار 20 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 93 ہزار ، 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں