وزیراعظم شہباز شریف کل (اتوار) دو روزہ پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیر اعظم پاکستان  سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی  سربراہان مملکت کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے کل  روانہ ہوں گے ،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور عطا تاڑر بھی ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ہونے والی او آئی سی سربراہان مملکت کے ہنگامی اجلاس میں 11 نومبر کو شریک ہوں گے ، وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ دو روزہ ہوگا۔

او آئی سی سربراہان مملکت کا ہنگامی اجلاس مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کی صورتحال پر بلایا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی طے کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان جانے کا امکان ہے، آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کاپ سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے