امریکی عوام نے ٹرمپ کو تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا، ایلون مسک
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تبدیلی کے لیے واضح مینڈیٹ دیا۔
ٹیسلا کے ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عوام نے اپنی طاقت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عوام نے آج ڈونلڈ ٹرمپ کو تبدیلی کے لیے واضح مینڈیٹ دیا۔
ایلون مسک نے کہا کہ امریکی عوام کی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ میں تبدیلی کی سمت متعین ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں