مطلوبہ شخص 3 کے بجائے 6 ماہ زیر حراست رکھا جا سکے گا ،بل پیش

انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ذیلی شق 4 ای میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے مطابق ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر شکایات میں مطلوبہ شخص کو زیر حراست رکھنے کے معاملے پر مطلوبہ شخص کو 3 ماہ مزید زیر حراست میں رکھا جائے گا، مطلوبہ شخص کو اب تین ماہ کے بجائے 6 ماہ تک زیر حراست رکھا جاسکے گا۔
جرائم میں ملوث شخص کی تین ماہ سے زائد حراست یا نظربندی میں شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے گا، تین ماہ سے زائد نظربندی آرٹیکل 10 اے کے تحت ہو گی۔
بل کے مطابق ٹارگٹ کلنگ، اغوا اوربھتہ خوری کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی، یہ قانون 2سال تک نافذ العمل رہے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے