جمپ لائک اے فیروہ:مصرکےاہرام پر اسکائی ڈائیونگ
مصر کے گیزا اہرام پر ساتواں جمپ لائک آ فیروہ بین الاقوامی اسکائی ڈائیونگ فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ سالانہ ایونٹ میں 34 ممالک سے تقریباً 200 اسکائی ڈائیورز نے شرکت کی اور ایک ہزار اسکائی ڈائیونگ کے مظاہرے کیے گئے ۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور مارکس بارٹلس نے اہرام کے اوپر سے اپنے پہلے جمپ کو "شاندار” تجربہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زندگی کا انوکھا تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، میں نے پہلی بار اہرام کے اوپر سے جمپ لگائی ۔ یہ دنیا کے قدیم ترین عجائبات میں سے ایک ہے اور اس کو فضا سے دیکھنا حیران کن ہے۔اس منفرد ایونٹ کے بانی، محمود شرف نے بتایا کہ ہرسال اس فیسٹیول میں شرکا کی تعداد تقریباً دگنی ہوتی جا رہی ہے۔

اہرام نہ صرف مصری سیاحت کے لئے بہت بڑا ذریعہ ہیں بلکہ آسمان سے انہیں دیکھنے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔منفرد ایونٹ مصر کی سیاحت کو فروغ دینے کا ایک دلچسپ ذریعہ بنتا جا رہا ہے ، جہاں اسکائی ڈائیورز کو دنیا کے قدیم ترین عجائبات میں سے ایک کو فضاؤں سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں