کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 14 ارکان شریک تھے۔ وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، 35 سال سے حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہندوستان کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

ایوان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد قربانیوں کا سلام پیش کرتا ہے، ہندوستان کی 9 لاکھ فوج کی تعیناتی اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کی جاتی ہے۔

قرارداد کی منظوری کے بعد کے پی اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے