الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمدکا امکان
اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے تاحال مخصوص نشستوں پر الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کمیشن کا الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ قانون میں ترمیم کی صورت میں نئے قانون پر عملدرآمد ہوگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ایم اے موجود ہے جس میں سوال ہےکہ الیکشن ایکٹ پر عمل کرے یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی، ایک ماہ سے زائد عرصے سے درخواست زیر التوا ہے، سی ایم اے پر ابھی تک کیس نہیں لگا اور سماعت نہیں ہوئی۔
خیال رہے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اسپیکر کے خط کا جائزہ لیا گیا، قانونی ٹیم نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ بھی دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کا معاملہ ابھی التوا میں ہے، الیکشن کمیشن کے آج کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس کل یا پرسوں دوبارہ ہونےکا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں