گھر کے شیر گھر میں ڈھیر:بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخ کے کم ترین سکور پر 46 پر آؤٹ

بنگلورو ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن کیوی بولر بھارتی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔

ویرات کوہلی سمیت بھارت کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ سرفراز خان، کے ایل راہول ، رویندرا جدیجا اور روی چندر ایشون پچ پر آئے اور چلتے بنے ۔

رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے۔یہ بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے کم اسکور ہے ۔

دو ہزار بیس میں آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم 36 رن پر آؤٹ ہوئی تھی ۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں کھیلا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے