غیر قانونی داخلے کی کوشش ، ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان شہری جاں بحق
ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں 260 افغان شہری ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
افغان نشریاتی ادارے آریانا نیوز کے مطابق اتوار کی شام تقریباً 300 تارکین وطن کا ایک گروپ ایران میں داخلے کیلئے کالگان سروان بارڈر کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا جنہیں ایرانی فورسز نے مبینہ طور پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ایران سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظم ہالوش کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں 260 افغان شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی حکام نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
دوسری جانب ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں