پنجاب کے مختلف  شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 38 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب کے مختلف شہروں میں نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رواں ماہ 38 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق  کارروائی  لاہور ،رحیم یار خان ،ناروال ،راولپنڈی ،ملتان ،جھنگ ،سرگودھا،خانیوال ،وہاڑی ،بہاولپور ،لودھراں،بہاول نگراور بھکر   میں کی گئی    ۔لودھراں  سے  ٹی ٹی پی کا 1 عسکری تربیت یافتہ  اور  بہاولپور سے داعش کا 1  اہم کمانڈر گرفتارکر لیا گیا۔ 

دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد۔ہینڈ گرنیڈ 1 .ڈیٹونیٹر 29.حفاظتی فیوز وائر 50 فٹ،گولیاں اور اسلحہ ،موبائل فون  اور نقدی  برآمد  ہوئے ۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت فہیم ،وحید ،سعود ،طاہر ،باچہ، شاہد ،رحمان گل ،شیر جان ،عمر ایاز ،سبحان کے نام سے ہوی  دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہم تنصیبات   پر  حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے