محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی ہے۔
خاص طور پر سفیان مقیم کی بہترین بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے نئے کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور ٹیم میں آپس میں ہم آہنگی اور یونٹی نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کی بدولت اس فتح کو ممکن بنایا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے