دہشت گردی کا خدشہ،دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا:وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے  کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے 3 دن گھروں میں آرام کرلے، پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کےگردہی گھومتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید  کہا کہ  اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن ہی دھرنوں کے ذریعے اقتدار میں پہنچنا ہے، آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے7 والی ٹائمنگ آپ لوگوں کے لیے بہتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبر پختونخوا موجود ہے، بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر اب بھی قوم کے بہت سے سوالات ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے