راولپنڈی، سٹی ٹریفک پولیس نے 15 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے 15 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔سی ٹی او بینش فاطمہ کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ روڈ صبح 9 سے رات 8 بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہے گی، بھاری گاڑیوں کا راولپنڈی میں داخلہ مکمل بند رہے گا۔
بینش فاطمہ کے مطابق اولڈ ایئرپورٹ سے ملحقہ 5 سڑکوں پر بھی ڈائیورشن ہو گی، متبادل روٹ ترتیب دیدیئے گئے، فوجی ٹاور چوہان چوک عمار چوک گلزار قائد پر ڈائیورشن ہو گی جبکہ کورال چوک مکمل بند ہو گا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے