اسلام آباد میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں وزارت داخلہ نے آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا
وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کردیے۔
وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن کو روکنےکے احکامات جاری کیے لہٰذا ضلعی انتظامیہ فول پروف سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس روز شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں