طوفان ملٹن، فلوریڈا میں خطرہ بڑھتا ہوا

خلیج میکسیکو میں اٹھنے والے سمندری طوفان ملٹن نے کیٹیگری 5 کی صورت اختیار کر لی ہے اور یہ فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے فلوریڈا کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طوفان کے باعث ساٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔حکام نے 5 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔

سمندری طوفان ملٹن کے زیرِ اثر 290 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ سینٹ پیٹرز برک کے اسٹیڈیم میں 10,000 بستروں پر مشتمل کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ شہر سو برس میں اتنا شدید طوفان نہیں دیکھا۔ ملٹن سے سمندر کی لہریں 15 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل کیٹیگری فور کے سمندری طوفان ہیلین نے 250 افراد کی جان لی اور سینکڑوں کو لاپتہ کر دیا تھا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ملٹن "بے مثال، تباہ کن، تاریخی اور ریکارڈ توڑنے والا” ہو سکتا ہے، جس سے فلوریڈا کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے