اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے خلاف عالمی مظاہرے

یورپ بھر میں احتجاجاسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف یورپ کے مختلف ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ لندن، برلن، روم، پیرس، اور میڈرڈ میں ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
لندن میں مظاہرہ
لندن کے وسطی علاقے میں مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی بندش کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے سیاستدانوں سے کہا کہ "اپنے لوگوں کی سنو، تمہارے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔”


برلن میں احتجاج
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی شہریوں نے نسل کشی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کہا کہ "انسانیت کا جذبہ ہونا چاہیے، ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔”


روم میں پولیس کے ساتھ تصادم
اٹلی کے شہر روم میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ وزارت داخلہ نے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


پیرس اور میڈرڈ میں مارچ
فرانس کے دارالحکومت پیرس اور اسپین کے میڈرڈ میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیلی حملوں کی بندش اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔


جنوبی افریقہ میں یکجہتی کا مظاہرہ
جنوبی افریقا کے کیپ ٹاؤن میں بھی ہزاروں شہریوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پارلیمنٹ کے سامنے ایک یادداشت پیش کی، جس میں نسل پرستی کے خلاف بین الاقوامی کنونشن کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے