دورہ پاکستان میں شائستہ اور مہذب برتائو کروں گا، جے شنکر

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران شائستہ اور مہذب برتائو کرنے کاعزم ظاہر کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات پر بات چیت کے امکان کی نفی کردی ۔

بھارت کے کسی بھی وزیر خارجہ کا تقریباً ادس سال کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا جب جے شنکر رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے آئیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جے شنکر نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے توقع ہے کہ تعلقات کی نوعیت کی وجہ سے میڈیا کی کافی دلچسپی ہوگی۔

لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک کثیر الجہتی تقریب کے لیے ہوگا، میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں۔’

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں وہاں شنگھائی تعاون تنظیم کا بطور ایک اچھے رکن کے جا رہا ہوں لیکن کیونکہ میں ایک شائستہ اور مہذب شخص ہوں، اس لیے میں وہاں اس کے مطابق ہی برتاؤ کروں گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے