اسپین کی فضائیہ کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ پائلٹ کی جاںبحق

اسپین کی فضائیہ نے ایک F-18 ہورنیٹ لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی موت کی تصدیق کی ہے، جو شمال مشرقی شہر ترویل کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ فضائیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی کہ لیفٹیننٹ کرنل پابلو ایسٹراڈا مارٹن اس حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ہسپانوی فضائیہ امریکی ساختہ F-18 ہورنیٹ اور یورو فائٹر ٹائیفون کے لڑاکا طیارے استعمال کرتی ہے،

اور یہ بالٹک ریاستوں اور رومانیہ میں یورپ کی فضاؤں کی نگرانی میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے